اہم ترین خبریںپاکستان

ایک برس سے جبری لاپتہ کامران زیدی اور علی رضا بازیاب ، جھوٹے مقدمات میں گرفتاری ظاہر

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی سی ٹی ڈی سول لائن کی جانب گذشتہ ایک ماہ سے جبری گمشدہ شیعہ عزادار سلیم حیدر زیدی کی گرفتاری ظاہر کی گئی تھی

شیعت نیوز: کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی کراچی ) نے گذشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے جبری لاپتہ شیعہ عزاداروںسید کامران حیدر زیدی اور سیدعلی رضا کی گرفتاری ظاہر کردی ہے ، دونوں شیعہ عزاداروں کو دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات میں ملوث قرار دیکر گرفتاری ظاہر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر جعفرطیارسوسائٹی کے رہائشی کامران حیدر زیدی ولد سید اقبال حسین زیدی اور علی رضا عرف بوبی ولد سید علی نجف جنہیں ریاستی اداروں کی جانب سے گذشتہ ایک برس سے زائد عرصہ قبل جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا تھاآج ان دونوں کی گرفتاری سی ٹی ڈی کی جانب سے ظاہر کردی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ، جبری لاپتہ سلیم حیدر بازیاب ، جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں گرفتاری ظاہر

انچارچ سی ٹی ڈی سول لائن کراچی کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق ڈیڑھ برس سے جبری طور پر لاپتہ کامران زیدی اور علی رضا کی گرفتاری سیمنس چورنگی سائٹ ایریا کراچی سے ظاہر کی گئی ہے ، سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں کے پاس سے ہتھیاربرآمد ہوئے ہیں اور دونوں کو مخالف مسلک کے علماءاور طالب علموں پرحملے میں ملوث قرار دینے کے جھوٹے الزامات عائد کیئے گئے ہیں ۔

سی ٹی ڈی نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ دونوں کا تعلق جہادی گروپ زینبیون سے ہے جبکہ کامران حیدر زیدی کو شام میں عالمی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں ملوث بھی قرار دیا گیا ہے اور مزید الزام لگایا ہے کہ یہ کراچی میں دہشتگردی کی بڑی کاروائیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے ۔سی ٹی ڈی کی جانب سے دونوں عزاداروں کی جاری تصاویر میں ان کی حالت کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ یہ جن کی گرفتاری آج ظاہر کی گئی ہے انہیں کتنے عرصے سے قید وبند میں رکھ کر ازیتوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ داعش جسے امریکی ، سعودی اور اسرائیلی پشت پناہی حاصل ہے گذشتہ 7برسوں سے شام اور عراق میں مزارات اہل بیت ؑ، اصحاب رسول ؐاور مقامات مقدسہ کو تباہ کررہی ہے ۔ہمارے ریاستی اداروں کے نذدیک مکہ میں خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول ؐ کا تحفظ تو ہماری مذہبی ذمہ داری ہے جس کا ہم صبح وشام راگ الاپتے ہیں لیکن انہی رسول ؐ کی اولاد کے مزارات کا تحفظ ہمارے ریاستی اداروں کے نذدیک سنگین جرم اور قومی خیانت قرار پاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی باحفاظت بازیابی تک چین سے نھیں بیٹھیں گے، عارف حسین الجانی

افسوس ہمارے ریاستی اداروں کے دوہرے معیار نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے ، ہماری پاک سرزمین سے کرائے پر بھرتی شدہ دہشت گرد داعش میں شمولیت، مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے ، مقامات مقدسہ کو تباہ کرنے اور خواتین دنیابھر سے جمع ہونے والے داعشی دہشتگردوں کی جنسی تسکین کی خاطر نام نہاد جہادالنکاح کیلئے شام اور عراق جائیں تویہ جرم نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی سی ٹی ڈی سول لائن کی جانب گذشتہ ایک ماہ سے جبری گمشدہ شیعہ عزادار سلیم حیدر زیدی کی گرفتاری ظاہر کی گئی تھی، ان پر قتل ، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم کے جھوٹے مقدمات درج کرکے گرفتاری کو ظاہر کیا گیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button