اہم ترین خبریںپاکستانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

داعش کی پاکستان تک رسائی روکنےمیں ایران اور قاسم سلیمانی کاکلیدی کردارہے ، سینیٹر فرحت اللہ بابر

امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی صدر نے قاسم سلیمانی کو شہید کرایا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کا مقصد مستقبل کے صدارتی انتخابات میں امریکی قوم کی تائید حاصل کرنا تھا۔

شیعت نیوز: فلسطین فاؤنڈیشن اور ادارہ مطالعات سیاسی کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئےسینٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی صدر نے قاسم سلیمانی کو شہید کرایا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کا مقصد مستقبل کے صدارتی انتخابات میں امریکی قوم کی تائید حاصل کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 9فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی چہلم مدافعان حرم اہل بیتؑ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں،نثارفیضی

فرحت اللہ بابر نے قاسم سلیمانی کی جرات و تدبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک قاسم سلیمانی زندہ رہے امریکہ کو ڈیل آف سنچری پر بات کرنے کی جرات نہیں ہوئی۔قاسم سلیمانی ایک مزاحمتی فکر و کردار کا نام ہے۔ایران وہ واحد ملک ہے جو ظلم وناانصافی کے خلاف مزاحمت کرنا جانتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کا مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے حوالے سے کردار مایوس کن ہے، علامہ مہدی حسن

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے مزید کہاکہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو منظم طریقے سے پاکستان میں داخل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ارض پاک تک داعش کی رسائی روکنے میں ایران اور قاسم سلیمانی کا کلیدی کردار رہا ہے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں:حزب اللہ دنیا کی بہترین فوج ہے، ایران نے عالمی دہشتگردی کیخلاف جاندارکرداراداکیا، ایازامیر

یہ خبرلازمی پڑھیں:صدی کی ڈیل کا منصوبہ ناکام اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

یہ خبرلازمی پڑھیں:ٹرمپ کی موت سے پہلے ہی سینچری ڈیل مرجائے گی، رہبرانقلاب اسلامی

 

متعلقہ مضامین

Back to top button