اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جنرل قمر باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کوناکام بنانے کا عزم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی افواج کا ظلم و بربریت کشمیریوں کو ان کے اس حق خود ارادیت سے محروم نہیں کر سکتا جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قرادادوں میں ہے

شیعت نیوزآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کا ظلم و ستم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا راستہ نہیں روک سکتا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس راولپنڈی میں ہوا جس میں ملکی اسٹریٹجک، خصوصاً اندرونی سلامتی اور سرحدوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شریک کمانڈرز نے بھارتی ظلم و بربریت سے نبرد آزما بہادر کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی نے جو راہ کھولی ہے، اس نے ہماری ذمہ داریاں بہت بڑھا دی ہیں، علامہ مرتضیٰ زیدی

کور کمانڈرز اجلاس میں شریک کمانڈرز نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستانی مسلح افواج نظم و ضبط اور امن کی فورس ہیں جو کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، چاہے اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بھارتی قیادت کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات ایک غیر ذمہ دارانہ بیان بازی ہے جس کے خطے کے لیے مضمرات ہیں۔ کانفرنس میں بھارتی جبرو استبداد اور مسلسل محاصرے کا سامنا کرنے والے بہادر کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 9فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی چہلم مدافعان حرم اہل بیتؑ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں،نثارفیضی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی افواج کا ظلم و بربریت کشمیریوں کو ان کے اس حق خود ارادیت سے محروم نہیں کر سکتا جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قرادادوں میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہدِ حق کامیابی سے ہمکنار ہو کر رہے گی۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء کوپائیدار امن و استحکام کے لیے ملک کو مثبت سمت پر ڈالنے والے آپریشن ردالفساد میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button