پاکستان

بھارت کا ظلم و جبر کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نھیں سکتا، علامہ ناظر عباس تقوی

کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی حیران کن ہے

شیعت نیوز :بھارت کا ظلم و جبر عالمی امن اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ کشمیری مسلمان ظلم برداشت کرنے کی تاریخ رقم کررہے ہیں، جب تک کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا خطے میں پائیدار امن کا خواب کبھی پورا نھیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :مسئلہ کشمیر ،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ، علامہ ساجدعلی نقوی

اطلاعات کے مطابق علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ مظلوم کشمیری عوام کے خلاف بھارت کا ظلم و جبر اپنی انتہا کو پہنچ گیا لیکن افسوس عالم امن اور انسانی حقوق کے نام نہاد ٹھیکداروں پر کہ جو کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار بعنوان” مسئلہ کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں” سے خطاب کرتے ہوئےشیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو بدترین ریاستی تشدد اور ظلم و جبر کا نشانہ بناکر تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا، پاکستان کا ہر نوجوان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے جو کبھی بھی جدا نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں :شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایک خودمختار اور ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے اپنی خارجہ پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور بربریت اپنی انتہا پر ہیں، سینکڑوں سے زائدافراد کچھ ماہ میں شہید کردیئے گے، یہ بھی ہماری خارجہ پالیسی کی کمزوری ہے کہ ہم سفارتی سیاسی محاذ پر اس کا بھرپور دفاع نہ کرسکے اور افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ اس ظلم کی اقوام متحدہ میں بھی موثر آواز بلند نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button