ایران

شہدا کی راہ پر گامزن رہیں گے: وزیردفاع جنرل حاتمی

شیعت نیوز:ایران کے وزیردفاع جنرل امیر حاتمی نے جنوبی ایران کے شہر کرمان کے گلزار شہدا پہنچ کر سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری دی اور ان سے تجدید عہد کیا۔

اس موقع پر وزیردفاع جنرل حاتمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک انتہائی ڈھیٹ اور کینہ پرور دشمن کا سامنا ہے جو صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔ بریگیڈیئرجنرل حاتمی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی مکتب انقلاب کے ممتاز تربیت یافتہ جنرل تھے کہا کہ دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ ملت ایران کے غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل فرزندوں کی شہادت سے استقامت کی راہ اور زیادہ مضبوط اور ایرانی عوام کا اپنے اہداف کے حصول کا عزم مزید محکم ہوگا۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی تین جنوری کو عراقی حکومت کی دعوت پر بغداد پہنچے تھے کہ اسی دوران امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے بغداد ایئرپورٹ پر جنرل قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کو ان کے آٹھ ساتھیوں سمیت شہید کردیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button