عوامی مسائل کا حل ہمارے حکمران طبقے کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں، علامہ حسن ظفرنقوی
شیعت نیوز: نامور عالم دین ، خطیب اہل بیت ؑ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی کی ڈکہن میں شہید طاہر عباس شاہ نقوی کی رہائش گاہ پر آمد، اس موقع پرانہوں نے عالمی اور ملکی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے اقدامات کی پوری دنیا نے مذمت کی پاکستان کے حکمرانوں میں اتنی بھی جرات نہیں ہے کہ امریکہ کے اس اقدامات کی مذمت کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: وکیل حق زہراؑ سیفی علی خان ایڈوکیٹ نے تکفیریوں کو سندھ ہائیکورٹ میں مناظرے کا چیلنج کردیا
علامہ حسن ظفر نقوی نے کہاکہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر پاکستان کے حکمرانوں نے اظہار افسوس بھی نہیں کیا، انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہمارے حکمران طبقے کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت من پسند آئی جی سندھ کی تعیناتی کیلئے نورا کشی میں مصروف ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون وکیل کے خلاف درخواست گزارنے نہ صرف صحابہ کرام بلکہ اہل بیت اطہارؑ کی بھی توہین کی ہے، علامہ سبطین سبزواری
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری چوہدری اظہر حسن، مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو ،محمد ملوک چانڈیو، نوید علی شاہ ،طارق حسين اور ضلع شکارپور کے سیکرٹری جنرل اصغر علی سیٹھار بھی ہمراہ تھے۔
مماثل خبریں
یہ خبر لازمی پڑھیں: امریکہ نے اسلام کے حقیقی محافظ کو شہید کیا ہے، علامہ حسن ظفرنقوی
یہ خبر لازمی پڑھیں:سی ٹی ڈی کے شیعہ دشمن متعصب افسران بے گناہ افراد کو کارکردگی اور پروموشن کی خاطر جبر کا نشانہ بنارہے ہیں ،علامہ حسن ظفرنقوی
یہ خبر لازمی پڑھیں: ریاستی ادارے بے گناہ لاپتہ شیعہ جوانوں کو رہا کریں ورنہ ہمیں بھی انکے پاس پہنچا دیں، علامہ حسن ظفر نقوی







