اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امریکہ کا مشرق وسطی کیلئے امن فارمولہ دراصل امن دشمن فارمولہ ہے،صاحبزادہ حامد رضا

ٹرمپ کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آ چکی ہے، امریکہ نے اسرائیل نوازی کی انتہا کر دی ہے

شیعت نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ علمیہ اچھرہ میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا مشرق وسطی کیلئے امن فارمولہ دراصل امن دشمن فارمولہ ہے، یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا اعلان متعصبانہ ہے، جسے عالم اسلام کسی صورت قبول نہیں کرے گا، مسلم حکمران امریکہ کے امن دشمن فارمولے کیخلاف مشترکہ آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آ چکی ہے، امریکہ نے اسرائیل نوازی کی انتہا کر دی ہے، اسلامیان پاکستان مظلوم فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہید امجد صابری اور امام بارگاہ پر حملے میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کےدہشگردوں کی شناخت

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ نیا امریکی فارمولہ دراصل فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو جائز قرار دینے کی سازش ہے، اقوام متحدہ مظلوم و محکوم فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم اور تسلط سے نجات دلانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

یہ بھی پڑھیں: جی بی کے عوام ماضی کی طرح اس نئے آرڈر کو بھی مسترد کر دینگے، شیخ نیئر عباس مصطفوی

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ گریٹر اسرائیل منصوبے پر عمل پیرا ہے، مسلم ممالک اسرائیل کو مشرق وسطی کا تھانیدار بنانے کے امریکی منصوبے کی مزاحمت کریں۔ مشرق وسطی میں امن کیلئے خطے سے امریکی فوجوں کا انخلا ناگزیر ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ جماعتوں کا شھید قاسم سلیمانی کا چہلم 9 فروری کو نشتر پارک میں منعقد کرنے کا اعلان

صاحبزادہ حامد رضا  نے کہا کہ امریکی استعمار کیخلاف جدوجہد کیلئے اتحاد امت ضروری ہے، امت مسلمہ کو متحد ہو کر امریکہ کی اسلام دشمن سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، پاکستانی حکومت امریکہ کے نئے متعصبانہ امن فارمولے کو مسترد کرنے کا اعلان کرے کیونکہ یہ امریکی فارمولہ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے اور فلسطینیوں کو محکوم رکھنے کی گہری سازش ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button