اہم ترین خبریںپاکستان

غلام عرب حکمرانوں نے سرزمین فلسطین سے خیانت کرکے ٹرمپ کو خوش کیا ہے، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نےکہا کہ ڈیل آف سینچری سامراجی طاقتوں کی استعماری جال ہے جسے امت مسلمہ کسی طور قبول کرنے کے لئے تیار نہیں

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے دوداپور اور امیرآباد میں مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی شمولیت کے بغیر سرزمین فلسطین سے متعلق کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں امریکہ امت مسلمہ کا دشمن سامراجی ملک ہے جو مسئلہ فلسطین کے حل سے مخلص نہیں ٹرمپ کی جانب سے غاصب اسرائیل کی حمایت سے یہ بات واضح ہے کہ امریکہ مسئلہ فلسطین میں غیر جانبدار ثالث نہیں بلکہ شریک جرم ہے جس کے ہاتھ فلسطین کے مظلوموں کے خون سے رنگین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی مسلسل دہشتگردی اور اسلام دشمنی عروج پر پہنچ چکی ہے،علامہ قاضی نیاز حسین نقوی

انہوں نےکہا کہ ڈیل آف سینچری سامراجی طاقتوں کی استعماری جال ہے جسے امت مسلمہ کسی طور قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔انہوں نےکہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے غلام عرب حکمرانوں نے سرزمین فلسطین اور امت مسلمہ سے خیانت کرکے ٹرمپ کو خوش کیا ہے۔انہوں نےکہا کہ سرزمین فلسطین عنقریب آزاد ہوگی اور اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی تمام تر سازشیں ناکام ہوں گی۔

 

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں: تمام مسلم اقوام سینچری ڈیل کی صورت میں امریکی کے مقابلے میں ڈٹ جائیں ،شہزادرضا

یہ خبر لازمی پڑھیں: امریکا کا شیطانی سینچری ڈیل منصوبہ کبھی پورا نہیں ہوگا آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

یہ خبر لازمی پڑھیں:ڈیل آف سینچری، ٹرمپ کی حماقتوں کا خمیازہ پوری دنیا بھگتےگی، علامہ راجہ ناصرعباس

یہ خبر لازمی پڑھیں:امریکہ کے تیار کردہ ناپاک سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف پوری فلسطینی قوم متحد ہے

یہ خبر لازمی پڑھیں: پاکستان نےفلسطین مخالف امریکی اسرائیلی ڈیل آف سینچری کو مسترد کردیا

یہ خبر لازمی پڑھیں:پاکستان کی قومی سیاسی ومذہبی قیادت نے ڈیل آف سینچری کو مسترد کردیا

 

متعلقہ مضامین

Back to top button