اہم ترین خبریںپاکستان

ملک بڑی تباہی سے بچ گیا، کالعدم سپاہ صحابہ کے 2دہشتگرد اسلحے سے بھری گاڑیوں سمیت گرفتار

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 مطلوب دہشت گرد گرفتار کیے تھے۔

شیعت نیوز: پنجاب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی کو بڑی تباہی سے بچا لیا،کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دودہشت گردوں سمیت اسلحے سے بھری دو گاڑیاں پکڑی گئیں، اسلحہ مختلف شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آرامکو سمیت سعودی عرب کی متعدد حساس تنصیبات پر یمینیوں کا پھر بڑا حملہ

میڈیا نیوز کے مطابق راولپنڈی میں صدر ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھری گاڑیاں پکڑ لیں، جبکہ چونترہ پولیس نے اسلحے سے بھری دونوں گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ فارمولہ استعماری فارمولہ ہے،مقصد اسرئیل کو مضبوط کرنا ہے ،علامہ ساجدنقوی

پولیس کا کہنا ہے کہ کالعدم مذہبی جماعت کےدو خطرناک دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیاہے، گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ گاڑیوں سے 36 پستول، 3 کلاشنکوف اور ایک رائفل برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: رہبر معظم کی موجودگی میں حضرت زہرا(س) کی شہادت کی مناسبت سے دوسری شب میں مجلس عزا

پولیس نے بتایا کہ گاڑیوں سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور میگزین بھی ملی ہیں، اسلحہ مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ اس اہم کارروائی سے ملک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 مطلوب دہشت گرد گرفتار کیے تھے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: بہاولنگر میں حساس اداروں کی کاروائی،کالعدم سپاہ صحابہ کے تین دہشتگرد گرفتار

یہ خبرلازمی پڑھیں: سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ کی ٹانک میں کاروائی،کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشتگرد جہنم واصل

متعلقہ مضامین

Back to top button