اہم ترین خبریںدنیا

امریکی صدر نے سینچری ڈیل کی باضابطہ رونمائی کر دی

شیعت نیوز:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی موجودگی میں ایک پروگرام کے دوران نام نہاد سینچری ڈیل منصوبے کی رونمائی کر دی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ آج مشرق وسطی میں امن کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا گیا۔ انہوں نے اسی طرح دعوی کیا کہ صیہونی حکومت امن کے درپے ہے۔

امریکی صدر نے سینچری ڈیل کے نام سے مشہور امریکی- صیہونی نام نہاد منصوبے کے بارے میں کہا کہ لینڈن جانسن کے دور حکومت کے زمانے سے اب تک اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن کے لئے متعدد کوششیں ہوئی ہیں لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوئی لیکن جو منصوبہ میں نے تیار کیا ہے وہ امن کا بہت ہی تفصیلی منصوبہ ہے جو 80 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں بہت زیادہ تفصیلات شامل ہیں۔

امریکی صدر نے دعوی کیا کہ امریکی-صیہونی امن منصوبے کی بنیاد پر امریکا، بیت المقدس کے تمام علاقوں کو اسرائیل کا حصہ سمجھے گا اور مقبوضہ جولان پر اس حکومت کے قبضے کو بھی باضابطہ قبول کرتا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ہماری تجویز، دونوں فریق کی جیت جیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینی دونوں ہی امن کے خواہشمند ہیں۔ میں وزیر اعظم نتن یاہو کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جرآتمندانہ طریقے سے یہ قدم اٹھایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button