پاکستان کی اہم خبریں

آرمی اسٹریٹیجک فورس کی جانب سے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ

میزائل 290 کلومیٹر تک تمام قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے

شیعت نیوز :آرمی اسٹریٹیجک فورس نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک تمام قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملکی استحکام کو لاحق خطرات ، آرمی چیف جنرل باجوہ کا اہم اعلان سامنے آگیا

اطلاعات کے مطابق آرمی اسٹریٹیجک فورس کے تجربے کا مقصد دن اور رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔زرائع کے مطابق آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی جانب سے کئے گئے میزائل تجربے کے موقع پرڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، سینئر دفاعی افسران، انجینئرز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے آرمی اسٹریٹیجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا ۔انہوں نے اسٹریٹیجک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور اسٹریٹیجک فورسز کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے دھشتگرد تکفیری اثاثے وزیر دفاع کی آغوش میں۔۔ کیا ایسے بنے گا محفوظ پاکستان ؟؟

صدر پاکستان  ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب تجربے پر انجینئرز اور سائنس دانوں کو مبارک باد دی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں افواج کے سربراہان نے بھی ٹیم کو مبارک باد دی۔نئے غزنوی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد پاکستان کا دفاع اور بھی مضبوط ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا اس سے قبل کامیاب تجربہ 29 اگست 2019 کو کیا تھا۔ اس سے قبل زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا، شاہین ٹو بیلسٹک میزائل 1500 کلو میٹر تک ہدف کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button