دنیا

مظاہروں کے باعث فرانس کے بجلی گھر نے کام بند کردیا

شیعت نیوز:فرانس کے بی ایف ایم ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ لیبر جنرل کنفیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مشرق میں واقع ایزر علاقے میں گرانڈ میزون پن بجلی گھر نے پینشن سسٹم میں اصلاحات کے خلاف ہونے والی ہڑتال کی بنا پر کام کرنا بند کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس پن بجلی گھر سے فرانس میں بجلی کی نو فیصد ضرورت پوری ہوتی تھی۔ فرانس کے لیبر جنرل کنفیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ بجلی پیداوار کے شعبے میں بھی ہڑتال جاری رکھے گا۔
بی ایف ایم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پینشن سسٹم میں اصلاحات کے خلاف ہونے والی ہڑتال کے باعث مارسی بندرگاہ بھی بند ہوگئی ہے اور اس کے باعث سو ملین یورو کے نقصان کا تخمینا لگایا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ فرانس کی میکرون حکومت کی پینشن پالیسیوں کے خلاف تین دسمبر دوہزار انیس سے احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button