اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریںشہید قاسم سلیمانی (SQS)

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہماری حکومت کا موقف بزدلانہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

امریکہ نے ایران کیخلاف جارحیت کی تو امریکہ افغانستان کی طرح ایران میں بھی رسوا اور پسپا ہو گا

شیعت نیوز: صاحبزادہ حامد رضا نےکہاکہ امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کرنا چاہتا ہے، اسلام دشمن طاقتوں نے فرقہ واریت کو اسلام کیخلاف ہتھیار بنا لیا ہے، بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کے ذریعے امن دشمنی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انتہا پسند مودی سرکار خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ بن چکی ہے، حکومت کے اتحادی حکومتی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، ہماری وفاداری حکومت یا اپوزیشن نہیں اسلام اور پاکستان کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق مرکزی صدر آئی ایس اویافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ کی فوری بازیابی کا حکم

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈنگ ٹپاو پالیسی پر گامزن ہے، عالمی و علاقائی قیادتیں مودی کو متنازعہ شہریت بل واپس لینے پر مجبور کریں، طاغوتی قوتوں کی مزاحمت کیلئے اتحاد امت کی ضرورت ہے، حکومت اور اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کیلئے یکجہتی اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کی طرح کا اتفاق رائے عوامی معاملات کی قانون سازی پر بھی نظر آنا چاہیئے تاکہ عام آدمی کے مسائل کم ہو سکیں، پارلیمنٹ میں سیاسی مفاہمت کی فضا جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار پولیس کی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بڑی کاروائی، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل پنجاب کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکی گریٹر پلان کا حصہ ہے، امریکہ نے ایران کیخلاف جارحیت کی تو امریکہ افغانستان کی طرح ایران میں بھی رسوا اور پسپا ہو گا، ایران امریکی سامراج کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے، آج پھر مسلم دنیا کو صلاح الدین ایوبی جیسی جرات مند قیادت کی ضرورت ہے۔ ہمیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بجائے امریکہ مخالف ممالک کا ساتھ دینا چاہئے۔ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہماری حکومت کا موقف بزدلانہ ہے۔ ہمسایہ اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ نہ دینا اسلامی اخوت کے منافی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button