پاکستان

پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کا پروپیگنڈہ سراسر غلط ہے، علامہ عارف واحدی

پاکستان میں موجود تمام اقلیتوں کو مسلمانوں کے برابر اور یکساں حقوق حاصل ہیں

شیعت نیوز :پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے مغرب کا پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے۔پاکستان میں موجود تمام اقلیتوں کو مسلمانوں کے برابر اور یکساں حقوق حاصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں بسنے والی اقلیتوں سمیت تمام مذاہب کے حقوق کا احترام و تحفظ یقینی بنایا جائے، علامہ ساجد علی نقوی

اطلاعات کے مطابق علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے مغرب میں کیا جانے والا پروپیگنڈہ سراسر غلط اور قابل مذمت ہے۔زرائع کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ بین المذاہب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ محب وطن پاکستانی ہونا ہمارے درمیان بہت بڑا نکتہ اشتراک ھے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ جہاں اقلیتی برادری خصوصاً عیسائی برادری نے اہم کردار ادا کیا ہے وہیں ہم سب کو متحد ہوکر وطن دشمنوں کے مقابلے میں کھڑے ہو کر ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے

یہ بھی پڑھیں :غزہ میں عیسائی برادری نے حماس کو بدنام کرنے کی سازش ناکام بنا دی

علامہ عارف واحدی نے مغربی دنیا میں پاکستان کی اقلیتی عوام کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو حقوق اکثریتی مسلم آبادی کو حاصل ہیں اس کے برابر اور یکساں حقوق یہاں کی اقلیتی عوام کو بھی دیئے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ قائداعظم کا پاکستان محبتوں کی سرزمین ہے اور بانی پاکستان قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق پاکستانی مسلمان پاکستان کی اقلیتی عوام کے حقوق کی محافظ ہیں۔کانفرنس کے آخر میں علامہ عارف واحدی کو بین المذاہب رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے شاندار خدمات انجام دیئے جانے پر ایوارڈ پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button