پاکستانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

پاکستانی میڈیا چینلز جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کہہ کر پکاریں، سید ناصر حسین شاہ

جنرل قاسم سلیمانی ایک مسلمان ملک کی انتہائی قابل اور دلیر فوج کے جنرل تھے

شیعت نیوز :پاکستانی میڈیا میں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کے بجائے ہلاک اور جاں بحق کہا جا رہا ہے جو کہ قطعی طور پر مناسب نھیں ہے۔ایک مسلمان فوج کے جنرل کو شہید کیا گیا ہے، تو اسے شہید ہی کہا جائے نا کہ ہلاک یا جاں بحق۔

یہ بھی پڑھیں :وائٹ ہاؤس کی ترجمانی، شاہ محمودقریشی مستعفیٰ ہوجائیں، ایم ڈبلیوایم کا مطالبہ

اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ میں میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستانی میڈیا چینلز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھا جا رہا ہے کہ پاکستان کے مختلف نیوز چینلز کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک،جاں بحق کہا جا رہاہے، جو کہ کسی بھی طرح مناسب نھیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی سفارت خانہ پاکستان کیخلاف سرگرم، کوئٹہ میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد کا حملہ

سید ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایک مسلمان ملک کی انتہائی قابل اور دلیر فوج کے جنرل تھے اور ان کو شہید کیا گیا ہے اور وہ شہید ہی ہوئے ہیں نا کہ ہلاک یا جاں بحق۔

یہ بھی پڑھیں :قاسم سلیمانی کو پاکستان نے کمانڈو ٹریننگ دی اور ہم اسے شہید کہنے سے ڈر رہے ہیں، خواجہ آصف

سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے مزید کہا کہ میڈیا چینلز کو دیکھنا چاہئے قاسم سلیمانی کا تعلق ایک مسلمان فوج سے تھا اور وہ اس فوج کے جنرل تھے، کسی دہشتگرد یا جنگجو تنظیم کے سربراہ نھیں تھے کہ ان کو ہلاکت یا ان کو جاں بحق کہا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی کی فضاءاللہ اللہ اکبر ۔۔۔۔۔امریکا شیطان الاکبر کےنعروں سے گونج اٹھی

ناصر شاہ تمام پاکستانی نیوز چینلز سے گزارش کی کہ وہ جنرل قاسم سلیمانی کے حوالے سے اپنے خیالات پر نظر ثانی کرتے ہوئے انھیں شہید لکھیں،پڑھیں اور بولیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button