اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایران کے خلاف پاکستان کی حمایت کا امریکی مطالبہ، پاک فوج کا بڑا بیان سامنے آگیا

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ خطہ خراب حالات کی طرف جا رہا ہے

شیعت نیوز: امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ حالیہ گشیدہ حالات میں پاکستانی مدد اور حمایت کے مطالبے پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا بڑا بیان سامنے آگیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، بلکہ خطے میں امن قائم کرنے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنرپنجاب چوہدری سرور کا جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر حیران کن انکشاف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے، پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، پاک فوج اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے یوپی کےسربراہ پیر اعجاز احمد ہاشمی نے جنرل سلیمانی کی شہادت پرپی ٹی آئی حکومت کو آئینہ دکھادیا

ان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا رہا، ہم نے ہر وہ کام کیا جس سے امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد افغان جنگ کا سامنا رہا، پاکستان نے افغان امن عمل میں کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سنی تحریک نے سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کو امریکی دہشت گردی قرار دے دیا

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ خطہ خراب حالات کی طرف جا رہا ہے، افغان مصالحتی عمل میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیئے اور خطے کے ملکوں میں کشیدگی کم ہونی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جانے مانے لوگ بھی باتیں کر رہے ہیں جبکہ بھارت افواہیں پھیلانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہادت کے روز میری اور جنرل سلیمانی کی ملاقات طے تھی، امریکا عراق سے نکل جائے، عراقی وزیراعظم

انہوں نے اپنا بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ نئے بھارتی آرمی چیف اپنی جگہ بنانے میں مصروف ہیں، انہیں پاک افواج کی صلاحیتوں کا ادراک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان کی اہم حیثیت ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوشش ہے کہ خطے میں امن کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button