اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جے یوپی کےسربراہ پیر اعجاز احمد ہاشمی نے جنرل سلیمانی کی شہادت پرپی ٹی آئی حکومت کو آئینہ دکھادیا

اسلامی ممالک کیلئے سوچنے کا مقام اور لمحہ فکریہ ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔

شیعت نیوز: جے یوپی کےسربراہ پیراعجازہاشمی کی جنرل سلیمانی کی شہادت پرپی ٹی آئی حکومت کو آئینہ دکھادیا۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیراعجازہاشمی نے عراق میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضا کار فورس حشدالشعبی کے کمانڈر ابومہدی المہندس کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کی شدید مذمت کی ہے اور زور دیا ہے کہ اسلامی ممالک کیلئے سوچنے کا مقام اور لمحہ فکریہ ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سنی تحریک نے سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کو امریکی دہشت گردی قرار دے دیا

انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام بھی حکومت سے جواب مانگ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت کی خارجہ پالیسی کیا ہے؟ انھوں نے ایران کی حمایت میں واضح بیان کب دینا ہے؟ کیا اس کی ابھی تک اجازت سے نہیں ملی؟ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اندھی طاقت کا استعمال کر رہا ہے، جو بھی اس کیخلاف کھڑا ہوتا ہے، اسے عبرت کا نشان بنانے کی سازش کرتا ہے، امریکا ظالم اور ایران مظلوم ہے، ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا چاہیے، چھوٹی چھوٹی ریاستیں بنا کر اسلامی دنیا کے عرب حکمرانوں نے کیا حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: سردارقاسم سلیمانی کی شہادت امریکہ کی سپر پاور کے خاتمے کا آغاز ہے، صاحبزادہ حامد رضا

پیراعجازہاشمی نے کہا کہ حیرت ہے اکثر اسلامی ممالک طاقتور کا ساتھ دے رہے ہیں جو کہ قابل مذمت، افسوسناک اور غیرت اسلامی کیخلاف ہے۔ طاقتور کا ہمنوا بننا اور اصولوں کو بھول جانا ہے اسلامی تعلیمات کیخلاف ہے، اسلام کا پیغام مظلوم کی حمایت ہے۔ اس وقت امت مسلمہ کو ایران کا ساتھ دینا چاہیے، جو مظلوم بھی ہے اور بہادر بھی، اس نے امریکہ کا مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہادت کے روز میری اور جنرل سلیمانی کی ملاقات طے تھی، امریکا عراق سے نکل جائے، عراقی وزیراعظم

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ نے اندھی طاقت کا استعمال کیا ہے، جنرل قاسم سلیمانی کو اس لیے شہید کیا گیا کہ وہ امریکہ کے توسیع پسندانہ عزائم کا مزاحمت کار تھا، وہ امریکی مفادات کا مقابلہ کرتا تھا، شہید قاسیم سلیمانی نے شام اور عراق میں داعش کو ختم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نھیں ہونے دیں گے،علامہ محمد حسین اکبر

پیراعجازہاشمی نے کہا کہ امت مسلمہ کو سوچنا چاہئے کہ وہ اپنے فرقہ وارانہ اور جغرافیائی اختلافات کی وجہ سے کمزور ہوں گے یا اسلامی فکر کے مطابق برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہوں گے ؟

متعلقہ مضامین

Back to top button