اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان سنی تحریک نے سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کو امریکی دہشت گردی قرار دے دیا

ریڈ کراس اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں اور تنظیموں کو کشمیر بھجوایا جائے تاکہ ہزاروں کشمیریوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکے۔

شیعت نیوز: پاکستان سنی تحریک کا جلتا کشمیر بچاؤ ٹرین مارچ مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی کی قیادت میں لاہور سے کراچی روانہ ہو گیا۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آ چکا ہے، بھارت کے ٹکڑے ہوں گے، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت امریکی دہشتگردی ہے، حکومت مسئلہ کشمیر پر فوری پارلیمانی و غیر پارلیمانی اجلاس بلائے، کشمیر کے مقدر کا فیصلہ بھارت نہیں بلکہ کشمیر کے عوام کرینگے، بھارتی افواج کے نو لاکھ درندے کشمیر فتح نہیں کر سکے، بہادر کشمیر عوام کو سلام پش کرتے ہیں اتر پردیش سمیت بھارت میں مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں بھارتی پولیس کے مظالم پر عالمی برادری کی نظریں کیوں بند ہیں؟ انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہادت کے روز میری اور جنرل سلیمانی کی ملاقات طے تھی، امریکا عراق سے نکل جائے، عراقی وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا علاج بزدلی نہیں جہاد فی سبیل اللہ ہے، کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان کو میدان میں عملی طور پر نکلنا ہوگا، پاکستانی حکومت کشمیر کی آزادی کیلئے سرکاری طور پر جہاد کا اعلان کرے، پاکستان سنی تحریک کے کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے تیار ہیں، بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا وقت بھی قریب پہنچ چکا ہے، مودی کے متعصبانہ رویے سے بھارت میں کئی پاکستان جنم لیں گے، بھارتی دہشتگردی اور امن کی باتیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں، بھارت کیساتھ تمام تجارتی معاہدوں کو منسوخ کیا جائے، اقوام متحدہ کی جانبداری دنیا کو تباہی اور بربادی کی طرف لے جا رہی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جنرل کو کھلے عام قتل کروا کر دنیا کا امن خظرے میں ڈال دیا ہے، افغانستان میں شکست کا بدلہ امریکہ خطے کے بیگناہ عوام سے لینا چاہتا ہے، ٹرین مارچ کے اختتام پر کراچی ریلوے اسٹیشن پر سربراہ پاکستان سنی تحریک آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نھیں ہونے دیں گے،علامہ محمد حسین اکبر

شاداب رضا نقشبندی، صدر پنجاب ڈاکٹر محمد شاہد حسین، خیبرپختونخوا کے صدر انعام اللہ قادری، جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہدحبیب قادری، صاحبزادہ پیر محمد رضائے مصطفی نقشبندی، علامہ محمد علی نقشبندی، علامہ مفتی عمران نعیمی، انشاء شاہد بٹ، سردار محمد طاہر ڈوگر، ڈاکٹر خضر افتخار، حافظ طاہر رضا قادری، علامہ طاہر اقبال چشتی، علامہ شریف الدین قذافی و دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت کشمیر کی آزادی سے وابستہ ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتہا پسندی نے بھارتی مسلمانوں میں آزادی کی نئی شمع روشن کر دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی امن کے نام نہاد ٹھیکیداروں کی خاموشی شرمناک ہے، کشمیر میں 149 دن کے بدترین کرفیو کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے ہمالیہ سے بھی بلند ہیں، تاریخ کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیری عوام نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، مسئلہ کشمیر محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت واضح کرے کہ ہم امریکی خواہش پر کسی مسلمان ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونگے، علامہ حامد موسوی

انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ کشمیر پر تمام معاہدوں کو فوری ختم کیا جائے، ایل او سی پر لگی باڑ کو گرایا جائے، کشمیر پر عالمی برادری کی عدم توجہ دو ایٹمی ممالک کو جنگ میں جھونکنے کے مترادف ہے، نہتے کشمیریوں پر کرفیو ختم نہ کروانا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے، اقوام متحدہ عالمی قوانین اور کشمیر کے حوالے سے قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر بھارت کیخلاف پابندیاں عائد کرے، عالمی برادری بھارت میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن وقت آ گیا ہے، حکومت اور اپوزیشن محاذ آرائی چھوڑ کر کشمیریوں کی حمایت کے لیے متحد ہو جائیں، کشمیر کی خوفناک صورت حال سے بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ افراد کو خوراک اور ادویات تک رسائی نہیں، عالمی برادری بھارت کو کشمیر سے فوج نکالنے پر مجبور کرے، ریڈ کراس اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں اور تنظیموں کو کشمیر بھجوایا جائے تاکہ ہزاروں کشمیریوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button