عراق

عراقی سیکیورٹی فورسز امریکی تنصیبات سے دور ہو جائیں، کتائب حزب اللہ کا انتباہ

عراقی کمانڈرز اپنی فورسز کو امریکہ کے ہاتھوں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نا ہونے دیں

شیعت نیوز :عراقی سیکیورٹی فورسز سے امریکی تنصیبات سے دور ہٹ جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کتائب حزب اللہ نے تمام عراقی کمانڈرز سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی فورسز کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نا ہونے دیں۔

یہ بھی پڑھیں :شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر فلسطینی استقامتی گروہوں کا ردعمل

اطلاعات کے مطابق عراقی عوامی مزاحمتی تنظیم حشد الشعبی کی ذیلی بریگیڈ کتائب حزب اللہ نے عراق میں موجود امریکی فورسز کے خلاف انتقامی کارروائی کا اعلان کر تے ہوئےعراقی سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتوار تک امریکی سفارت خانے سمیت تمام امریکی فوجی اڈوں سے 1 کلومیٹر کے فاصلے تک دور ہٹ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :شہید جنرل قاسم سلیمانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ تحریک انصار اللہ

زرائع کے مطابق عراق کی سرکاری افواج میں شامل کتائب حزب اللہ نے عراقی کمانڈرز سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی فورسز کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نا ہونے دیں۔

یہ بھی پڑھیں :آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل قاآنی کو القدس بریگیڈ کا نیا سربراہ مقرر کردیا

کتائب حزب اللہ کیجانب سے کیا جانے والا مطالبہ دراصل گزشتہ دنوں بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی ہیلی کاپٹروں کے میزائل حملوں کے نتیجے میں حشد الشعبی کے نائب کمانڈر ابو مھدی المھندس اور سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شھادت کا انتقام لینے کے حوالے سے کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں :جنرل قاسم سلیمانی کے پاکیزہ خون کا انتقام اور بدلہ لیا جائے گا۔ حسن نصراللہ

۔بغداد میں کئے گئے حملے سے چند دن قبل امریکی فورسز کی جانب سے حشد الشعبی کے 5 سے زائد فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا،جس پر عراق میں موجود عوامی رضاکار فورسز نے امریکی فورسز سے انتقام لینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button