پاکستان

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت عالمی استعمار کی نابودی کا آغاز ہے، محمد عباس

آخری معرکہ کا آغاز خود ٹرمپ جیسے بے وقوف نے نادانی میں کردیا ہے

شیعت نیوز :جنرل قاسم سلیمانی اور کمانڈر ابو مہدی مہندس کی شھادت سے فرزندان اسلام کی تحریک مقاومت کو نئی زندگی ملی ہے۔امریکی میزائل حملوں کے بعد دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ہی حقیقی دہشتگرد اور داعش جیسی سفاک دہشتگرد تنظیم کے والی و وارث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :عظیم مجاہدین اسلام کی شہادت بظاہر داعش کی شکست کا انتقام ہے، مرکزی صدر آئی ایس او

اطلاعات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے بغداد میں امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں عالم اسلام کے عظیم مجاہد جنرل قاسم سلیمانی اور حشد شعبی کے نائب کمانڈر ابو مہدی مہندس کی شجاعانہ شھادت پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی مہندس کی المناک شھادت ملت اسلامیہ کے لئے جہاں گہرے رنج و علم کا سبب بنی ہے، وہیں ان شھادتوں سے تحریک مقاومت کو نئی زندگی ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مالک اشتر زماں حاج قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام لیں گے، ایرانی وزیر دفاع

انھوں نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی استعمار یہ نہیں جانتے کہ ملت اسلامیہ کا بچہ بچہ قاسم سلیمانی ہے اور ان کے دل شہادت کے شوق سے لبریز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

محمد عباس کا کہنا تھا کہ ملت اسلامیہ نے اپنے رول ماڈل امام حسینؑ  سے شہادت کا درس لیا ہے، جہاں دین اسلام کے لئے اپنی جان و مال قربان کرنا بتایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  انشاء اللہ جلد ہم سب مقبوضہ بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے، آخری معرکہ کا آغاز خود ٹرمپ جیسے بے وقوف نے نادانی میں کردیا ہے، جس معرکہ کے لئے پوری امت مسلمہ کئی سالوں سے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button