اہم ترین خبریںایران

سپاہ قدس کے عظیم سپہ سالار حاج قاسم سلیمانی درجہ شہادت پر فائز ہوگئے

شیعت نیوز : ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل حاج قاسم سلیمانی آج صبح امریکی ہیلی کاپٹروں کے بہیمانہ حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سربراہ سپاہ قدس، شہید زندہ حاج قاسم سلیمانی کے قتل کی مذموم سازش ناکام

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق اسلام کے عظيم اور مایہ ناز سردار میجر جنرل حاج قاسم سلیمانی طویل مجاہدت کے بعد آج صبح بغداد ايئر پورٹ کے قریب عالمی خونخوار امریکی امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنے اوپر ہوئے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دے گا اور خاموش نہیں بیٹھے گا،حسن نصراللہ

اطلاعات کے مطابق امریکی حملے میں عراقی رضاکار فورس ’’ حشد الشعبی‘‘ کے بعض اعلی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں جن میں ابو مہدی مہندس بھی شامل ہیں ۔ حزب اللہ عراق نے میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی شہادت کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قراردیا ہے۔

ادھر امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر شہید کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button