اہم ترین خبریںپاکستان

جمہوری احتجاج پر بھارتی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت، دنیا آنکھیں کھولے، علامہ عارف واحدی

انہوں نے کہاکہ بھارت گیدڑ بھبھکیوں سے باز آجائے، پاکستان ایک ایٹمی ملک اور پوری قوم افواج پاکستان کےساتھ پاکستان کے دفاع کےلئے سیسہ پلائی دیوار ہے

شیعت نیوز: بھارت گیدڑ بھبکیوں سے باز آئے، پاکستان ایٹمی ملک ہے، بھارت میں جاری مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں پڑوسی ملک میں میں جمہوریت کی بجائے فسطائی سرکار برسر اقتدار ہے، جمہوری احتجاج پر بھارتی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت، دنیا آنکھیں کھولے۔

ان خیالات کا اظہارشیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھارت میں جاری احتجاجی مظاہروں پر بھارتی ریاستی تشدد اور بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے موجودہ حالات ماضی میں عوام سے کیے گئے وعدوں کی نفی ثابت ہو رہے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے کہاکہ بھارت گیدڑ بھبھکیوں سے باز آجائے، پاکستان ایک ایٹمی ملک اور پوری قوم افواج پاکستان کےساتھ پاکستان کے دفاع کےلئے سیسہ پلائی دیوار ہے، کسی میں جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، بھارت یاد کرے پہلے بھی اس کے سرجیکل سٹرائیک کا ڈھونگ رچایا تو اس کو کیا سبق ملا ، کیا بھارتی جنگی طیاروں سے لے کرابھی نندن کی چائے تک سب کچھ بھارتی آرمی چیف بھول چکے؟۔

یہ بھی پڑھیں: نئے پاکستان میں نئے سال کا تحفہ پہلے روز ہی ایک اور شیعہ عالم دین اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں جاری مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ پڑوسی ملک میں جمہوریت کی بجائے فسطائی سرکار برسر اقتدار ہے جو جمہوری حق کو بھی برداشت نہیں کرسکتی۔

انہوں نے علامہ سید ساجد علی نقوی کے پیغام حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو موجودہ صورتحال میں اپنی سفارتی محاذ کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، بھارتی ظلم و تشدد جو کچھ اس نے کشمیر و آسام میں روا رکھا اور جوکچھ دلی سے بنگال تک پھیلا ہوا ہے اسے دنیا پر آشکار کرے، دنیا بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے، کیوں انسانی حقوق اور عالمی ادارے اس معاملے پرخاموش ہیں ، اب تو پاکستان کے ساتھ بین الاقومی میڈیا بھی بھارتی ظلم و تشدد کو بیان کررہاہے۔ہم ہر مظلوم کے ساتھ اور ہر ظالم کےخلاف ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button