سعودی عرب

ماں کو دہشتگرد قرار دلوانے والا سعودی تاجر گرفتار

معروف سعودی تاجر نے بوڑھی ماں کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دے کر جیل میں ڈلوا دیا تھا

شیعت نیوز :دولت ہتھیانے اور دی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر معروف سعودی تاجر نے بوڑھی ماں کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دے کر جیل میں ڈلوا دیا تھا۔ناخلق بیٹے نے ماں کو 22 لاکھ ریال ادا کرنے کے بجائے اعلیٰ سیکیورٹی افسر کو 40 لاکھ ریال دے کر جھوٹے کیس میں پھنسایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :آل سعود کی جانب سے امت مسلمہ کو ’’حلال نائٹ کلب‘‘ کے بعد’’ حلال وسکی‘‘ کا تحفہ

اطلاعات کے مطابق معروف سعودی تاجر بیٹے نے دولت ہتھیانے اور دی گئی رقم واپس مانگنے پر اپنی بوڑھی ماں پر دہشتگردوں سے تعلقات کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتار کروا کر جیل بھجوا دیا تھا۔ناخلق بیٹے نے مان کو 22 لاکھ ریال واپس کرنے کے بجائے جدہ کے اہم سیکیورٹی عہدیدار کو 40 لاکھ ریال رشوت دے کر بوڑھی ماں کو عالمی دہشتگردوں کا سہولت کار بناتے ہوئے سخت سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی شہزادے کا تعلیمی نصاب میں موسیقی اور تھیٹر کو شامل کرنے کا اعلان

تاجر بیٹے نے عدالت کو درخواست دی تھی کہ اس کی والدہ کا بیرون ملک منظم دہشتگرد جماعت سے رابطہ ہے اور وہ اس دہشتگرد جماعت کے دہشتگردوں کو مسلسل بھاری رقوم بھیجتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب کے بڑے مفتی نے ہم جنس پرستی کی حمایت کردی

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ادارے کو مذکورہ بزرگ خاتون کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ مل سکے۔ پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے بزرگ ماں کے تاجر بیٹے کے خلاف 5 مقدمات قائم کئے ہیں، جن میں سرکاری ادارے کے اہلکار کو رشوت دینا سرفہرست ہے ، والدہ کی دولت کو ہتھیانے کے لئے ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ دائر کراتے ہوئے جیل بھجواتے ہوئے والدہ کو ذہنی و جسمانی اذیت دینے اور انکی نافرمانی کرنے کے الزامات شامل ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button