دنیا

امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں 750 کے قریب فوجی بھیجنے کا اعلان

شیعت نیوز : امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے مزید امریکی فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

عراق میں گزشتہ روز سفارت خانے پر حملے کے بعد امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں فوری طور پر مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع مارک اسپر کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ریپڈ رسپونس یونٹ سے تقریباً 750 کے قریب فوجیوں کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی میزائل طاقت ہے۔ امریکی محکمہ دفاع

عراقی رضاکار فورس پر امریکی حملے کے بعد عراقی عوام میں امریکہ کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

عراقی عوام نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے عراق سے امریکی فوج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے انقلابی جوانوں نے امریکہ کے غرور کو خاک میں ملادیا، علامہ امین شہیدی

واضح رہے کہ دو روزقبل امریکی فضائی بمباری میں عراقی رضاکار فورس کے 25 سے زائد اہلکار شہید ہوگئے۔

امریکی بمباری کے خلاف عراقی مظاہرین نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے سامنے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے امریکی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا اور دیوار پر چڑھ کر جھنڈے لہرائے، مشتعل مظاہرین نے امریکہ مخالف شدید نعرے بازی کی اور سیکورٹی کیمرے بھی توڑ دیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button