اہم ترین خبریںپاکستان

ملک کے موجودہ حالات ماضی میں عوام سے کیے گئے وعدوں کی نفی ثابت ہو رہے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم بیشی تمام اشیائے ضروریہ پر اثر انداز ہوتی ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے جومایوس کن ہے۔ عوام کو تحریک انصاف سے بہت ساری توقعات وابستہ تھیں۔ملک کے موجودہ حالات ماضی میں عوام سے کیے گئے وعدوں کی نفی ثابت ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئے پاکستان میں نئے سال کا تحفہ پہلے روز ہی ایک اور شیعہ عالم دین اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم بیشی تمام اشیائے ضروریہ پر اثر انداز ہوتی ہے۔ مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں عوام کسی نئے بوجھ کے قطعی متحمل نہیں ہیں۔حکومت کے پالیسی ساز ادارے ان وجوہات کا تدارک کریں جو موجودہ حکومت کی ساکھ کو تباہ کر نے کے ساتھ ساتھ قوم میں مایوسی پیدا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2جنوری یوم شہادت مجاہد عالم اسلام مرجع آية الله المجاهد الشهيد الشيخ باقر نمر

انہوں نے کہا کہ مہنگائی،بے روزگاری، لاقانونیت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی ہو۔ پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خورد ونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے۔ بڑھتے ہوئے اخراجات عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ایسی صورتحال میں ریاست کو ماں جیسا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور ایل جی پی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button