دنیا

مجلس علمائے ہند کے وفد کا مولانا کلب جواد کی سربراہی میں مظفر نگر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ

مولانا کلب جواد نقوی نے وفد کے ہمراہ حوزہ علمیہ امام حسینؑ کا دورہ بھی کیا

شیعت نیوز :مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری اور امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے شیعہ و سنی علماء کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مظفر نگر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق مجلس علمائے ہند کے اعلیٰ سطحی وفد نے مولانا سید کلب جواد نقوی کی سربراہی میں بھارت کے صوبے اترپریش کے شہر مظفر نگر میں بھارتی پولیس کے مظالم کا شکار خاندانوں اور مدرسے کے طلباء سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت کا جارحانہ طرز عمل خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے ، علامہ راجہ ناصرعباس

مولانا کلب جواد نقوی نے حوزہ علمیہ امام حسینؑ کا دورہ بھی کیا، جہاں پولیس نے 20دسمبر 2019 کو مدرسے میں گھس کر اساتذہ اور طلباء پر تشدد کیا تھا۔پولیس کی لاٹھی چارچ میں کئی طلباء کو سنگین چوٹیں آئی ہیں اور مدرسے کے سربراہ مولانا اسد رضا حسینی بری طرح زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :نریندر مودی، بھارتی وزیر اعظم کی بجائے ایک انتہا پسند ہندو کا کردار ادا کررہے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

مولانا کلب جواد نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں آزادی کے بعد شاید ہی ایسا ظلم پہلے کبھی ہوا ہو۔انھوں نے حکومت سے پولیس کی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے زمہ داران کیخلاف فوری اور  سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں :ہندوستان: شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

مولانا کلب جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے رابطے میں ہیں، تاکہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ ہو۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل محمودپراچہ نے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم پولیس کے مظالم کے خلاف عدالت جارہے ہیں اور لوگوں کو انصاف دلانا ہی ہمارا مقصد ہے، اور اس سلسلے میں ہم ضروری اقدام کررہے ہیں۔ تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button