اہم ترین خبریںپاکستان

عراق کے انقلابی جوانوں نے امریکہ کے غرور کو خاک میں ملادیا، علامہ امین شہیدی

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ویکٹیکن سے بھی بڑی ایمبیسی جو 42ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے جس کی تعمیر پر 736ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے

شیعت نیوز: سربراہِ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے عراق کی صوتحال سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا عراق کے سیکیورٹی فورسس پر بمباری کے جواب میں عراق کے انقلابی جوانوں نے امریکن ایمبیسی کا گھیراؤ کر کے نام نہاد سُپر پاور امریکا کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار مہدی اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کےدوسری بار صدر منتخب

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ویکٹیکن سے بھی بڑی ایمبیسی جو 42ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے جس کی تعمیر پر 736ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے جہاں 16ہزار لوگ کام کر رہے تھے منگل کے روز عراق کے انقلابی جوانوں نے امریکن ایمبیسی کا جلاو گھیراؤ کرکے امریکا سمیت دنیا کی طاقتوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ نام نہاد سُپر پاور امریکا سے نہیں ڈرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button