اہم ترین خبریںعراق

امریکا عراق کے داخلی امورمیں دخالت سے باز رہے، آیت اللہ سید علی سیستانی

واضح رہے کہ امریکی فوج نے حشد الشعبی کے مراکزپر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

شیعت نیوز: آیت اللہ سید علی سیستانی اور دیگر مراجع نے عراقی رضاکارفورس پر امریکی وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

آیت اللہ سید علی سیستانی نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق میں غیرملکی مداخلتوں کے روک تھام کے لئے فوری طور پراقدامات کئے جائیں۔

آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بغداد سرکاری سطح پر امریکی حملے کے خلاف ردعمل کا اظہار اور اس قسم کے وحشیانہ حملوں کے روک تھام کے لئے فوری اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں : سرزمین ِ عراق پر امریکی افواج کو ملنے والا ہمارا جواب انتہائی شدید اور دندان شکن ہوگا، حشد الشعبی

آیت اللہ سیستانی نے حشد الشعبی پر خونی حملے کی مذّمت کرتے ہوئے کہا ہے امریکا عراق کے داخلی امورمیں دخالت سے باز رہے۔

آیت اللہ بشیرنجفی اور دیگر مراجع نے بھی امریکی وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور بغداد حکومت سے سرکاری سطح پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف لبنان کی عالمی شہرت یافتہ اسلامی مزاحتمی تحریک کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کو حشد الشعبی پرحملے کا تاوان ادا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی کے فوجی مراکز پر امریکی حملے عراقی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں،عراقی صدر ابراہیم صالح

حزب اللہ لبنان نے عراق کی رضاکار فورس پر امریکہ کے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو حشد الشعبی پر حملے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں حشد الشعبی پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق پر امریکی حملے عراقی حاکمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آغازِسال نو خدا کی نافرمانی کے بجائے امن وسکون، ترقی وپیشرفت کی دعا کیساتھ ہوناچاہئے،سربراہ ایم ڈبلیوایم

واضح رہے کہ امریکی فوج نے حشد الشعبی کے مراکزپر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button