اہم ترین خبریںپاکستان

شاہ محمودقریشی یافث ہاشمی کی یازیابی کویقینی بنائیں ورنہ متاثرہ خاندان خودسوزی پر مجبورہوگا

مظاہرے میں یافث نوید ہاشمی کے بھائی قارب نوید اور دیگر اہلخانہ نے بھی شرکت کی

شیعت نیوز: گزشتہ پانچ ماہ سے لاپتہ یافث ہاشمی ایڈووکیٹ اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور حکومت سے فی الفور یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ عاشوراکراچی کو دس سال بیت گئے مگر قاتل آج بھی آزادہیں،علامہ رضی جعفرنقوی

مظاہرے میں یافث نوید ہاشمی کے بھائی قارب نوید اور دیگر اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، قارب نوید، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر محمد شہریار، علامہ قاضی نادر حسین علوی، وجاہت علی مرزا، غلام اصغرانصاری اور عقید مہدی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کی شاعر اہلبیتؑ ریحان اعظمی سے ملاقات

اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی و دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ ماہ سے یافث ہاشمی ایڈووکیٹ کے لاپتہ ہونے کے باعث ان کے اہلخانہ بازیابی کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، لیکن کہیں سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا حل قراردادوں کے بجائے عملی اقدامات سے مشروط ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

مقررین نے مزید کہاکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اپنے ہی علاقے ملتان سے تعلق رکھنے والے یافث نوید ہاشمی کی فی الفور بازیابی کو یقینی بنائیں، ایسا نہ ہو کہ متاثرہ خاندان خود سوزیوں پر مجبور ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ، گوجرانوالہ خوفناک تباہی سے بچ گیا، پانچ تکفیری دہشتگرد گرفتار

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر خارجہ اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button