دنیا

فلپائنی حکومت کا امریکہ کے خلاف بڑا اقدام، امریکی سفارتکار کو ملک بدر کرنے کی دھمکی

فلپائنی حکومت کیجانب سے امریکی سینیٹرز رچرڈ ڈربن اور پیٹرک لیہے پر ملک میں داخلے پر پابندی

شیعت نیوز :فلپائنی حکومت نے امریکی سینیٹر سینیٹر رچرڈ ڈربن اور پیٹرک لیہے پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی حکومت اپنے انتہائی اقدامات سے باز نا آئی تو فلپائن میں امریکی سفیر اور شہریوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی کوریا نے امریکہ پر ایٹم بم سے خود کش حملے کی دھمکی دیدی

اطلاعات کے مطابق فلپائنی حکومت نے امریکی سرکاری عہدیداروں اور شہریوں کے لئے نئی ویزا پابندیاں عائد کرتے ہوئےدو امریکی سینیٹرز کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔زرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے  فلپائن کی اعلیٰ سرکاری شخصیات پر پابندی عائد کئے جانے کے جواب میں فلپائن نے دو امریکی سینیٹرز کے داخلے اورامریکی سرکاری عہدیداروں اور شہریوں کے لئے نئی ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں۔فلپائنی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا اپنے اقدامات سے باز نہ آیا تو امریکی سفارتکار اور شہریوں کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کو دھمکیاں دینے والے امریکی صدرٹرمپ کےغبارے سے ہوانکل گئی

دوسری جانب فلپائن کے صدارتی ترجمان سلواڈور پانیلو نے کہا ہے کہ دو امریکی سینیٹرز رچرڈ ڈربن اور پیٹرک لیہے پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ’اگر امریکا اپنے بجٹ میں منشیات سے متعلق شق شامل نہ کری تو پھر ہم امریکی حکومتی شخصیات اور اس کے شہریوں کے فلپائن میں داخل ہونے پر پابندیوں کے حوالے سے سخت اقدامات کریں گے۔ فلپائن کے صدارتی ترجمان نے واضح کیا کہ فلپائن میں سیاحت کے لیے آنے والے امریکی شہریوں کو اب ایک مہینے کا مشروط ویزا دیا جائے گا، اگر وہ ہمارے نظام اور قومی خودمختاری میں مداخلت کریں گے تو اس سے بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button