ایران

بحر ہند میں ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز ہو گیا

شیعت نیوز : ایران کی بحریہ کے ڈپٹی آف نیول آپریشنز اور مشترکہ بحری مشقوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ بحر ہند کے شمال میں ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغازہوگیا ہے۔

غلام رضا طحانی نے مزید کہا ہے کہ بحر ہند کے شمال میں ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغازہوگیا ہے ۔ یہ مشقیں 3 دن تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : دونوں برادر پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران کا اپنی سمندری حدودمیں ہم آہنگی سے کام پر اتفاق

انھوں نے کہا کہ مشترکہ بحری مشقیں 17 ہزار کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہیں اور ان مشقوں کا مقصد بحری سلامتی اور سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

طحانی نے کہا کہ بحر ہند کا شمالی حصہ میں پائیدار امن و سلامتی برقرار ہے اور اس میں ایران کی مسلح افواج اور خاص طور پر ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کی بحریہ کا اہم کردار ہے۔

اس سے قبل ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حسین خانزادی نے کہا تھا کہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں چابہار بندرگاہ سے بحر ہند تک آج سے تین دنوں تک جاری رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ تینوں ممالک کی مشترکہ بحری مشقیں، بحری اقتدار کا مظہر ہے۔

ایڈمیرل خانزادی نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد سمندری سیکیورٹی اور امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button