پاکستان کی اہم خبریں

پاراچنار سول سوسائٹی کے رہنماؤں کی ڈی پی او پاراچنار اور کرنل جاوید الیاس سے ملاقات

رہنماؤں کا گل سکینہ کیس میں ملوث مجرموں کی عدم گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار

شیعت نیوز :پاراچنار سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے ڈی پی او اور کرنل الیاس سے ملاقات میں معصوم گل سکینہ کیس میں ملوث درندہ صفت مجرموں کی عدم گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مجرموں کی فوری گرفتاری اور ان کو کیفر کردار تک پہنچائے جانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پارا چنار میں امن و امان کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شیعہ، سنی عمائدین کا جرگہ

اطلاعات کے مطابق پاراچنار سول سوسائٹی کے وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قریش خان اور پاک فوج کے کرنل جاوید الیاس سے ڈی پی او ہاؤس پاراچنار میں ملاقات کی۔سول سوسائٹی رہنماؤں نے دونوں افسران کے سامنے معصوم گل سکینہ کیس کے حوالے سے کئے گئے وعدوں اور دعووں کو دہراتے ہوئے سوال کیا کہ گل سکینہ کیس میں ملوث سفاک مجرموں کو اب تک کیوں گرفتار نھیں کیا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں :پارا چنار کے محب وطن حسینی عوام پاک فوج کے مضبوط بازو ہیں،کرنل جاوید الیاس

ڈی پی او پاراچنار نے سول سوسائٹی رہنماؤں کو گل سکینہ کیس کے حوالے سے ہونے والی تفتیش کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر کیسوں کے مقابلے میں یہ گل سکینہ کا کیس ہمیں تباہ شدہ حالت میں ملا تھا۔ پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ باڈی کے سیلز بھی خراب ہوچکے تھے اس لئے نارمل کیسز کے مقابلے میں یہ کیس ذیادہ وقت لے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پاک فوج کے بریگیڈیئر نجف عباس نے فوجی افسران کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی

رہنماؤں نے کہا کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ ورثاء اور اہل علاقہ کو دلاسہ دینے کے بجائے عملی اقدامات کرتے ہوئے مجرموں کو فوری گرفتاری اور ورثاء کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر پاراچنار، پشاور اور اسلام آباد میں احتجاج تحریک شروع کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button