اہم ترین خبریںدنیا

کوالالمپور کانفرنس،سعودی بادشاہ کی جانب سے مہاتیر محمد پر شدید دباؤاور دھمکیوں کا حیران کن انکشاف

سعودی بادشاہ نے کانفرنس کو او آئی سی کے تحت منعقد کرنے کی سفارش کی جسے ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹھکرا دیا

شیعت نیوز:کوالالمپور کانفرنس، سعودی بادشاہ کی جانب سے مہاتیر محمد پر شدید دباؤاور دھمکیوں کا حیران کن انکشاف۔ ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو کوالالمپور میں اسلامی ممالک کا اجلاس منعقد کرنے سے روکنے کے لئے شدید دباؤ ڈالا اور اسے دھمکی آمیز پیغام بھی ارسال کئے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملائشیاء کانفرنس میں شرکت نا کر کے عمران خان نے قوم کی توہین کی ہے، علامہ یوسف جعفری

العہد کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد محمد بن سلمان نے ملائشیا میں اسلامی ممالک کے اجلاس کے منعقد کرنے پر شدید برہمی، ناراضگی اور غصہ کا اظہار کیا اور اس اجلاس کو ناکام بنانے کے سلسلے میں سعودی بادشاہ اور ولیعہد نے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوالالمپورکانفرنس، پاکستان کو سعودی دھمکیاں، ترک صدر کے حیران کن انکشافات

العہد الجدید کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے اپنے باپ شاہ سلمان سے کہا کہ وہ ملائشیا کے وزیر اعظم کو ٹیلیفون کرکے اجلاس منعقد کرنے سے روکنے کی کوشش کریں۔ سعودی عرب کے بادشاہ نے ملائشیا کے وزیر اعظم کو فون بھی کیا ، لیکن مہاتیر محمد نے سعودی عرب کے دباؤ کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: قرضے کےعوض ہماری آزادی سعودیہ اورامارات کے پاس گروی رکھی جاچکی ہے ، علامہ امین شہیدی

سعودی بادشاہ نے کانفرنس کو او آئی سی کے تحت منعقد کرنے کی سفارش کی جسے ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹھکرا دیا، کیونکہ مہاتیر محمد کا خیال ہے کہ او آئي سی اپنا وجود کھو چکی ہے اور سعودی عرب کے تحت ہونے کی وجہ سے او آئی سی اپنی ذمہ د اریاں پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button