پاکستان کی اہم خبریں

مٹھی بھر تکفیری عناصر کو مسلط کرنے کی سازش کامیاب نھیں ہونے دینگے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ و سنی علماء کو مذہبی رواداری اور ذہنی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا

شیعت نیوز :مٹھی بھر تکفیری عناصر کو مسلط کرتے ہوئے وطن عزیز میں فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے۔ شیعہ و سنی علمائے کرام کو مذہبی رواداری اور ذہنی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر تکفیری عناصر کی آڑ میں ملک دشمن، اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونک کر اپنے مذموم مقاصد پورا کرنا چاہتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کا بیج بونے والے آمر ضیاء الحق کے کالے کرتوت کا خمیازہ پوری قوم سمیت پاکستان کی مسلح افواج کو بھی بھگتنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے حسینی لشکر کو قیام کرنا ہوگا،ثروت اعجاز قادری

مرکز اہلسنت پر حیدرآباد سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہمیں متحد ہوکر قوم و ملت کے بیرونی دشمنوں اور ملک میں موجود ان کے آلہ کاروں کی سازشوں کو ہر حال میں ناکام بنانا ہوگا۔

ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ اسلام و پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے انتہاپسندی اور تکفیری دہشتگردوں کو مکمل سپورٹ کر رہی ہیں، لیکن پاکستانی قوم اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ملک دشمن عناصر خصوصاً اپنے بیرونی آقاؤں کی ایماء پر ملک میں قرقہ واریت کو فروغ دینے والے عناصر کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کی سرگرمیاں قابل مذمت ہیں،ثروت اعجاز قادری

انھوں نے کہ ملک کو فرقہ واریت اور ہر قسم کی اندرونی و بیرونی و سازشوں سے محفوظ بنانے کے لئے پاکستان کے شیعہ و سنی علماء،خطباء اور دیگر مقتدر شخصیات کو اپنا بھرپور ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button