عراق

عراقی پارلیمنٹ انتخابات سے متعلق آئین میں ترمیمی بل منظور نہ کر سکی

شیعت نیوز:عراقی ممبران پارلیمنٹ کا اجلاس بدھ کو شروع ہوا لیکن آئین کی پندرہویں اور سولہویں شقوں پر اختلافات کی بنا پر تقریبا سات گھنٹے کی بحث کے باوجود انتخابات سے متعلق قانون میں اصلاح نہ سکی اور اس پر بحث پیر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔عراقی آئین کی پندرہویں اور سولہویں شقوں کو آئین کی روح سمجھا جاتا ہے۔ ایک شق انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے حصے اور دوسری شق انتخابی حلقےکے ایک ہونے یا ان ایک مختلف ہونے کے بارے میں ہے۔ کرد ممبران پارلیمنٹ ، پندرہویں اور سولہویں شق کے سب سے بڑے مخالفین میں ہیں اور انھوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔عراقی قانون دانوں نے ان دونوں شقوں کو آئین کی روح قرار دیا ہے کہ جس پر اتفاق رائے ہوجانے کی صورت میں آزاد امیدواروں کو بھی انتخابات میں حصہ لینے اور پارلیمنٹ میں پہنچنے کا موقع مل جائے گا۔ عراقی آئین اور انتخابات سے متعلق قانون میں اصلاح مظاہرین کے اہم مطالبات میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button