پاکستان

ٹانک میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ

پولیس کی جوابی کاروائی میں ایک تکفیری دہشتگرد موقع پر ہی جہنم واصل

شیعت نیوز :ٹانک میں تکفیری دہشتگردوں کے پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 جوان زخمی ہوئے، جبکہ پولیس کی جوابی کاروائی میں ایک تکفیری دہشتگرد موقع پر ہی جہنم واصل ہوگیا۔زخمی اہلکاروں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود میں کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے گشت پر معمور پولیس موبائل پر حملہ کر کے ایس ایچ او سمیت 6 جوانوں کو زخمی کر دیا۔ زرائع کے مطابق تھانہ گومل کی موبائل گشت پر تھی کہ تھانے کے قریب پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او عنایت اللہ سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک تکفیری دہشتگرد موقع پر ہی واصل جہنم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں :لکی مروت میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ظہور عباس شہید

پولیس زرائع کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کے حملے کے بعد فوری جوابی کاروائی میں مارے جانے والے تکفیری دہشتگرد کی لاش کو جائے وقوعہ سے اسپتال منتقل کر دیا گیا کہ جہاں اس کی شناخت اور پوسٹ مارٹم کی کاروائی مکمل کی جائے گی۔تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او عنایت اللہ اور دیگر زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ٹانک سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم سپاہ صحابہ کاانتہائی مطلوب دہشتگرد عامر گرنیڈی اور اسکا ساتھی غلام جیلانی مقابلے میں ہلاک

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button