اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

انسانی حقوق کے تحفظ کا پیغام نبی اکرمﷺ نے 1400 سال قبل دیا، عمران خان

۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بلاتفریق تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے پرعزم ہے۔

شیعت نیوز: انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم جناب عمران خان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کرانا ہوگی۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیر پر 4 ماہ سے جاری بھارتی محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں: مفادات کی اسیر استعماری قوتوں سے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کی توقع نہیں رکھنی چاہئے، علامہ ساجدنقوی

انہوں نے لکھا ہے کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے غیرقانونی الحاق پر بھارت کے خلاف اقدام کرے جہاں مودی سرکارانسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کا سلسلہ رکوایا جائے، ہم حق خودارادیت کےلیے جدوجہد کرنیوالے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کا عالمی دن محض بیانات پر اکتفا کرنے کی بجائے عملی کوششوں کا متقاضی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

عمران خان نے کہا کہ مساوات، انصاف اورانسانی حقوق کے تحفظ کا پیغام نبی اکرمﷺ نے 1400 سال قبل دیا، ہمیں انسانی حقوق کے عالمی دن پر مسلمانوں کو نبی اکرمﷺ کا پیغام یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بلاتفریق تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے پرعزم ہے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں:بھارتی حکومت کشمیرمیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت فوجداری نظام، احتساب، شفافیت اورانسانی حقوق کو نقصان پہنچا رہی ہے، ایمنسٹی انڈیا

یہ خبرلازمی پڑھیں:دنیامیں انسانی حقوق کی سب زیادہ پامالی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہورہی ہے، علامہ حامد موسوی

یہ خبرلازمی پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئےگلگت بلتستان میں انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے، آغا علی رضوی

متعلقہ مضامین

Back to top button