پاکستان

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا وزارت حسین نقوی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مرحوم سید وزارت حسین نقوی اور ان کی اہلیہ کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی

شیعت نیوز :علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی معروف قومی شخصیت اور تحریک جعفریہ پاکستان کے بانی رکن مرحوم سید وزارت حسین نقوی کے فرزند سید سکندر حسین نقوی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپنے دورہ بھکر کے موقع پر مشہور و معروف قدیمی امام بارگاہ قصر زینب آمد پرمعروف قومی شخصیت اور تحریک جعفریہ پاکستان کے بانی رکن مرحوم سید وزارت حسین نقوی کے بیٹے سید سکندر حسین نقوی نے ان کا اور ان کے وفد کا استقبال کیا ۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر نے اس موقع پر مرحوم سید وزارت حسین نقوی کی اہلیہ کی وفات پر ان کے فرزند سید سکندر نقوی سے اظہار افسوس کیا اور مرحوم سید وزارت حسین نقوی اور ان کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، بعدازاں علامہ راجہ ناصر عباس نے سید وزارت حسین نقوی کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں :سرمایہ ملت تشیع ، حزب المومنین کشمیر کے کمانڈر شجاع عباس خالق حقیقی سے جاملے

سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مرحوم سید وزارت حسین نقوی کا قومیات میں بڑا اہم کردار تھا، ان کی قربانیاں ملت جعفریہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے، قصر زینب کے مہتمم سید سکندر حسین نقوی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے قصر زینب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button