پاکستان

شہدائے اسلام کی قربانیوں کو رائیگاں نھیں جانے دیں گے، آغا نقی ہاشمی

ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے شہداء کی تعلیمات اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں

شیعت نیوز :شہدائے اسلام نے اپنے خون کے زریعے ملک و قوم کی جو خدمت کی ہے،اس کی تاریخ میں مثال نھیں ملتی۔ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے شہداء کی تعلیمات اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں۔

اطلاعات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے 43ویں سالانہ اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن کے موقع پر شہدائے اسلام باالخصوص شہدائے ملت جعفریہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے منعقد کی گئی شب شہداء سے خطاب کرتے ہوئے معروف اسکالر آغا نقی ہاشمی کا کہنا تھا کہ شہداء ہماری ملت کے ماتھے کا جھومر ہیں، شہداء نے ہمارے ملک کی اور ہماری قوم کی اپنے خون کے ساتھ آبیاری کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی روحیں آج بھی ہمارے ساتھ ہیں اور ہر مشکل مرحلے پر وہ ہماری رہنمائی کرتی ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو اور شہداء کو فراموش کر دیتی ہیں، وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔

یہ بھی پڑھیں :شہدائے ملت جعفریہ نے اپنا لہو بہا کر عالمی سامراج کو بے نقاب کیا، علامہ شبیر بخاری

آغا نقی ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ شہداء نے اپنے خون کے ذریعے اس ملک اور قوم کی جو خدمت کی ہے، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہمیں اپنی مشکلات میں شہداء کی پاک و پاکیزہ روح سے مدد کی ضرورت ہے۔آئی ایس او ملتان ڈویژں کے زیر اہتمام منعقدہ شب شہداء میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے شہداء کے خانوادگان نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر امامیہ اسکاوٹس کیجانب سے شہداء کو سلامی بھی پیش کی گئی،جبکہ شہداء کے حوالے سے تصاویری نمائش کا اہتمام اور میدان شہداء بھی سجایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button