اہم ترین خبریںپاکستان

کیا میں اندرآسکتا ہوں !!سندھی ہندو کا بارگاہ امام رضا ؑ میں سوال اورمتولی حرم کاحیرت انگیزجواب

میں نے مکتب میں داخل ہوتے ہی سوال کیا کہ کیا غیر مسلموں کو حرم پاک میں داخل ہونے کی اجازت ہے ؟؟

شیعت نیوز: بارگاہ ملکوتی امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام میں حاضری کے وقت سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک  ہندو جوان کے ساتھ انتہائی دلفریب واقعہ رونما ہوا۔ سندھ سےتعلق رکھنے والے ایک  ہندو جوان روہت رائے دہلانی نے اپنے حالیہ دورہ ایران اور مشہد مقدس کاذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ایسا منفرد واقعہ نقل کیا جس نے پڑھنے والوں بے انتہا متاثر کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مفادات کی اسیر استعماری قوتوں سے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کی توقع نہیں رکھنی چاہئے، علامہ ساجدنقوی

روہت رائےنے کہاکہ میں اپنے بزنس ٹور پر ایران گیا تو مجھے مسلمانوں کے روحانی مرکز یعنیٰ اما م علی رضا ؑ کے حرم کی زیارت کی توفیق حاصل ہوئی ۔ حرم میں داخل ہونے وقت مجھے شبہ ہواکے پتہ نہیں غیر مسلمانوں کو ان داخل ہونے کی اجازت ہے یا نہیں ؟؟حرم مبارک میں داخل ہونے سے قبل میں علمائے کرام کے ایک مکتب میں داخل ہوا جہاں پہلے ہی ایک سیمینار جاری تھا۔

میں نے مکتب میں داخل ہوتے ہی سوال کیا کہ کیا غیر مسلموں کو حرم پاک میں داخل ہونے کی اجازت ہے ؟؟ متولی حرم نے مجھ سے فوری سوال کیا کہ تم کون اور کہاں سے آئے ہو ؟؟؟ میں نے جواب دیا کہ میں ہندوہوں اور پاکستان سے تعلق ہے ، انہوں نے فوری دوسرا سوال کیا پاکستان میں کہا سے سندھ سے ؟؟؟میں جواب دیا جی ہاں سندھ سے ۔

یہ بھی پڑھیں: قانون نافذ کرنے والے ادارےگستاخِ اہلبیتؑ ستو جمالی کو ریلیف دینے کی کوششوں سے باز رہیں، ایس یوسی دادو

ان مذہبی اسکالر نے مجھ سے کہا کہ بیٹا تمہیں حرم پاک میں داخل ہونے کیلئے قطعاًاجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں ، ہم نے اپنے اجداد سے سنا ہے کہ سندھ کے ہندوبھی حسینی ہیں ، سندھی ہندوں کا حسینیت سے قدیم تعلق ہے ، میں تمہیں بارگاہ ملکوتی امام ثامن الآئمہ میں خوش آمدید کہتا ہوں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button