اہم ترین خبریںعراق

عراق: حشدالشعبی نے صوبہ دیالہ پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا

شیعت نیوز : عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے مشرقی صوبہ دیالہ پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا ہے جس کے دوران درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

بغداد میں دفاعی اورعسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش کے عناصر نے بدھ کی شب صوبہ دیالہ کے شہرخانقین میں کرد پیش مرگہ ملیشیا کے جوانوں پر اچانک حملہ کردیا تاہم عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کی بروقت کمک آن پہنچی جس کے بعد داعشی دہشت گرد پسپائی پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : داعشی دہشت گردوں کے خاتمے ارادۃ النصر نامی آپریشن جاری رہے گا ۔ حشدالشعبی

عراق کی عوامی رضاکارفورس حشدالشعبی کے نویں برگیڈ کے کمانڈر بلاسم الخفاجی نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ داعشی عناصر سلامتی کی موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حشدالشعبی کے چوالیسویں بریگیڈ نے منگل کے روز جنوبی شہر موصول کے علاقے الحضر پر بھی داعشی دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا تھا۔

عراق کی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ کو دہشت گرد گروہ داعش کی مکمل شکست کا اعلان کیا تھا تاہم عراق کے سیکورٹی ادارے ملک کے بعض علاقوں میں روپوش داعشی عناصر کے خلاف سرچ آپریشن میں اب بھی مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button