اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بھارت کشمیر میں وہی کچھ کرنا چاہتاہےجو اسرائیل نے فلسطین میں کیا، سید فخرامام

چین کے بھارت کے ساتھ اربوں ڈالرز کی تجارت ہے مگر وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے

شیعت نیوز: رکن قومی اسمبلی اورچیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نےملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نے سب سے پہلے لداخ کے حوالہ سے بات کی اور کشمیر کے حوالہ سے بھی، بھارتی فوج پہلے ہی مظالم کر رہی تھی اب انہوں نے اپنی سپیشل ٹرینڈ فورس کو بھی کشمیر بھیج دیا ہے، امریکی سینیٹرز اور عالمی مبصرین کو کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی، جو کچھ اسرائیل نے فلسطین کے ساتھ کیا وہی بھارت کشمیر میں کرنا چاہ رہا ہے، کشمیری حالیہ بھارتی اقدام سے قبل بھی خوشحال تھے انہیں معاشی ترقی کا جھانسہ نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا رویہ ہماری قوم اور ملت کی اجتماعی ضرورت ہے ، علامہ امین شہیدی

سید فخر امام نے مزید کہا کہ بھارت نے اس معاملہ پر اپنے آئین سے انحراف کیا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں ثابت کر دیا کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، بدقسمتی سے بھارت نے کشمیر پر اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا، بھارت کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حکومتی کوششوں سے اب کشمیر کے مسئلہ پر آواز اٹھنا شروع ہو چکی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اب اقوام عالم سے ایک بھرپور آواز اٹھانی چاہئے،

سید فخرامام نے کہاکہ پاکستان کی عوام قیادت اور حکومت کشمیر کے ساتھ ہے، دنیا بھر کے میڈیا اور اخبارات نے کشمیر کے مسئلہ پر آواز اٹھائی، فرنچ پارلیمنٹ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ کشمیر پر بحث کی، بھارت کی باتوں پر دنیا کی طاقتور اقوام اور ممالک نے اعتبار نہیں کیا، حال ہی میں او آئی سی کی ہیومن رائٹس ونگ نے شدید تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: راولا کوٹ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کے 2 افسران اور خاتون زخمی

انہوں نے مزیدکہاکہ گاندھی اور نہرو کو بھی آر ایس ایس نے قتل کیا جسکی سیاسی پارٹی بی جے پی بنی، ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ چھ مرتبہ ثالثی کی یشکش کی ہے، چین کے بھارت کے ساتھ اربوں ڈالرز کی تجارت ہے مگر وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، سی پیک پاکستان کی سٹریٹجی میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button