پاکستان

پشین میں کالعدم لشکر جھنگوی کا فورسز پر حملہ ناکام، 5کلو وزنی بم ناکارہ

لیویز اہلکاروں نے موٹرسائیکل میں نصب انتہائی خطرناک بم برآمد کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا

شیعت نیوز : پشین بائی پاس پر کالعدم لشکر جھنگوی کی جانب سے ایف سی اور لیویز اہلکاروں پر حملے کی کوشش ناکام۔ لیویز اہلکاروں کی جانب سے موٹرسائیکل میں نصب انتہائی خطرناک بم برآمد کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی اور لیویز کے جوانوں پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹرسائیکل میں نصب 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔ لیویز فورس نے بائی پاس پر کھڑی مشکوک موٹرسائیکل کو قبضے میں لےکر گواس کی تلاشی لی تو موٹرسائیکل کی سیٹ کے نیچے نصب بم کی وائرنگ کی موجودگی پر لیویز اہلکاروں نے ضلعی انتظامیہ کو مشکوک موٹرسائیکل میں بم کی اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں :لیہ میں حساس اداروں کی کاروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے تین دہشتگرد گرفتار

ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد ایوب اچکزئی اور اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف زرکون کی سربراہی میں لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جبکہ گوالمنڈی روڈ اور مین چوک کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنادیا۔ انتظامیہ کے مطابق بم پانچ کلو وزنی تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button