اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم لیڈیزونگ کے وفد کی گورنر پنجاب چوہدری سرور کی اہلیہ بیگم پروین سرور سے ملاقات

بیگم پروین سرورنے ایم ڈبلیوایم کی خواتین رہنماؤں کا گورنرہاؤس آمد پر شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب وحدت کانفرنس کے انعقاد پر ایم ڈبلیوایم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں مسز پروین سرور سے ملاقات کی اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے منعقدہ وحدت کانفرنس میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پوری امت حضور(ص) کی تعلیمات پر عمل کرکے متحد اور کامیاب ہو سکتی ہے، گورنر پنجاب

اس موقع پر محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمی نقوی نے بیگم پروین سرور کو تحائف پیش کیئے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف ایشوز کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی سیاست میں مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان فلاح پارٹی اپنا اہم کردار ادا کریں گی

بیگم پروین سرورنے ایم ڈبلیوایم کی خواتین رہنماؤں کا گورنرہاؤس آمد پر شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب وحدت کانفرنس کے انعقاد پر ایم ڈبلیوایم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی وحدت کانفرنس،گورنرپنجاب سمیت شیعہ سنی اور غیر مسلم رہنماؤں کی فقید المثال شرکت

انہوں نے مزیدکہاکہ پاکیزہ معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا بنیادی کرادر ہےجسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ دوران گفتگو محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے قوم کو اتحاد و اخوت کی راہ پر چل کر کام کرنا ہوگا ۔اس موقع پر لائبریریز فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن محترمہ ثروت شجاعت اور محترمہ فرحت نور صاحبہ بھی موجود تھیں۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:تکفیر کے نعرے اور غلیظ فتوے، نفرت اور اشتعال انگیزی پیدا کرنا اسلام دشمنوں کا ایجنڈا ہے، سید جوادنقوی

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:ہم شیعہ سنی نے تکفیر اور دہشتگردی کو شکست دیکر امت کو اتحاد کی لڑی میں پرویا،علامہ راجہ ناصرعباس

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:گستاخِ فرزند رسولؐ ، تکفیری دہشتگرد عبدالستار جمالی گرفتار، 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

متعلقہ مضامین

Back to top button