پاکستان کی اہم خبریں

عوامی ایکشن کمیٹی کا اسکردو میں اجلاس، حکومت کو چھ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا

مطالبات پر عمل درآمد نا ہونے کی صورت میں پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کیا جائے گا

شیعت نیوز :عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمینوں کو عوامی ملکیت قرار دیا جائے، کارگل اسکردو روڈ کو کھولا جائے، سیاسی اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔مطالبات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں پورے جی بی میں احتجاج کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں مولانا سلطان رئیس، آغا سید علی رضوی، فدا حسین و دیگر نے اسکردو میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اپنا 6 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی زمینوں کو عوامی ملکیت قرار دے کر انہیں عوام میں ہی تقسیم کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جی بی متنازعہ خطہ ہے، لہٰذا اس خطے کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے تمام زمینوں کو عوام میں ہی تقسیم کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام تاریخی راستے خصوصاً اسکردو کارگل روڈ اور شونٹر پاس کو فوری طورپر کھولا جائے اور ان دونوں تاریخی راستوں کے متاثرین کو معاوضے ادا کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :جی بی حکومت بڑی کرپشن کر رہی ہے ،تمام ادارے کرپشن کا گڑھ بن گئے، آغا علی رضو ی

رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے تمام سیاسی قیدیوں کو ریلیف دیتے ہوئے باعزت رہا کیا جائے، ہم اسیران کی رہائی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، جو بھی قدم اٹھانا پڑے اٹھائیں گے۔رہنماؤں نے بلتستان یونیورسٹی میں ہونے والی میرٹ کی پامالی کو روکتے ہوئے میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنائے جانے کے مطالبے کیساتھ سپریم اپیلیٹ کورٹ، نیٹکو، گلگت بلتستان سکریٹریٹ اور جی بی ہاوس میں غیر مقامی افراد کی بھرتی پر پابندی لگاتے ہوئے خالی ہونے والی اسامیوں پر مقامی افراد کو بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button