پاکستان کی اہم خبریں

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کیجانب سے پاکستانی حساس شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سیاسی و عسکری شخصیات کے لئے ہدایت نامہ جاری

شیعت نیوز :اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب سے پاکستان سمیت 20 ممالک کی سیکڑوں سیاسی و عسکری شخصیات کے واٹس ایپ و فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے تمام حکومتی و سرکاری افسران کے لئے ہدایت نامہ جاری ۔

اطلاعات کے مطابق وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایت نامے میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کی جانب سے پاکستان سمیت 20 ممالک کی 1400 سے زائد مقتدر سیاسی و عسکری شخصیات کے واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹ ہیک کرلئے گئے ہیں، اور اس حوالے سے پاکستانی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تمام حکومتی و سرکاری افسران کے لئے ایڈوائزر جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت امنِ عالم کو تہس نہس کر کے رکھ دے گی، علامہ راجہ ناصرعباس

زرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ موساد نے اسرائیلی کمپنی کے تعاون سے موبائل فون میں اسٹور اور موبائل سے واٹس ایپ و فیس بک کے ذریعے شیئر کی جانے والی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایت نامے میں اعلیٰ حکومتی،سیاسی و عسکری شخصیات کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ نیشنل سیکورٹی کے معاملات ڈیل کرنے والے افسران کو واٹس ایپ سمیت ایپلی کیشن کے ذریعے کلاسیفایڈ انفارمیشن شیئر نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button