اہم ترین خبریںپاکستان

دین میں بگاڑ کے خلاف آئی ایس او کا اتحادِ ملت کانفرنس کے انعقاد کااعلان

سالانہ مرکزی کنونشن سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، دینی مدرسے میں کنونشن کے انعقاد کا مقصد کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کو علماء کے قریب لانا ہے

شیعت نیوز: آئی ایس او پاکستان کے نائب صدر اور چیئرمین کنونشن برادرعلی ضامن کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ آئی ایس او اس سال ’’اتحادِ ملت و استحکام پاکستان‘‘ کے عنوان سے کنونشن منعقد کر رہی ہےجس میں اتحاد ملت کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔ جس کیلئے تمام ڈویژنز کیساتھ روابط مکمل ہوچکے ہیں جبکہ کنونشن کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔ کنونشن میں ملک بھر اور بیرون ملک سے بھی آئی ایس او کے عہدیداران، محبین، سابقین اور علمائے کرام شریک ہوں گے۔ دعوتیں دینے کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ تمام ڈویژنز کی جانب سے شرکت کے حوالے سے تعداد بھی فائنل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سالانہ مرکزی کنونشن سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، دینی مدرسے میں کنونشن کے انعقاد کا مقصد کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کو علماء کے قریب لانا ہے، محبین کیلئے کیریئر کونسلنگ کریں گے، سابقین اور عہدیداروں کیلئے بھی خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او ملتان ڈویژن کی جانب سے جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر استقبالیہ کیمپ

ایک اور سوال کےجواب میں انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں ملت جعفریہ کیخلاف بہت بڑی اور منظم سازش کرکے ملت جعفریہ کا چہرہ مسخ کیا جا رہا ہے۔ ماضی میں شیعہ سنی کو لڑایا گیا، اب شیعہ کو شیعہ سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ جس کی بڑی مثال نصیریت اور غالیت کا فتنہ ہے۔ اس فتنے کے باعث شہادت ثالثہ کا معاملہ اور دیگر امور میں اختلافات، عقائد پر حملے، تقلید کی مخالفت بلکہ شیعہ عقائد کو سٹیج حسینی سے بگاڑ کر پیش کرنے جیسی سازشیں، ملت میں انتشار کا باعث بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے اس نشست میں اتحادِ ملت کانفرنس عنوان ہی اسی لئے رکھا ہے، جس میں تمام اہل تشیع جماعتوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، تاکہ تمام جماعتیں مل کر اس فتنے کے سدباب کیلئے کوئی مشترکہ راہ حل نکالیں۔ آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ اور خط ولایت کی پیرو ہے اور اسی عزم اور نصب العین کے تحت ہم نے اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے یہ نشست رکھی ہے۔ جس میں اس سازش کے تدارک کیلئے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button