پاکستان

ایس ایس پی سجاول نے کالعدم سپاہ صحابہ کی ایماء پر جشن عید میلاد النبیؐ پر پابندی لگادی

مقامی شیعہ و سنی عمائدین کا ایس ایس پی اور ڈی سی سجاول کے خلاف سخت احتجاج

شیعت نیوز : ایس ایس پی سجاول نے کالعدم سپاہ صحابہ کی ایماء پر مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کی درخواست منسوخ کرتے ہوئے جشن عید میلاد النبی ؐ پر پابندی عائد کر دی۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کیجانب سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جشن عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے 16 ربیع الاول کو ریلی کے انعقاد کے حوالے سے ایس ایس پی سجاول امیر سعود مگسی اور ڈپٹی کمشنر سجاول اسمٰعیل میمن کو درخواست دی گئی تھی۔ درخواست میں جشن عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے شیعہ سنی عمائدین کے زیر سرپرستی ریلی کے انعقاد کے حوالے سے اجازت طلب کی گئی تھی۔زرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ سجاول کے دہشتگرد سرغنہ حافظ ریاض احمد میمن اور حافظ اسمٰعیل سمیت دیگر دہشتگردوں کی ایماء پر ایس ایس پی امیر سعود مگسی اور ڈپٹی کمشنر سجاول اسمٰعیل میمن نے ریلی کے انعقاد سے ایک دن قبل اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے جشن عید میلاد النبیؐ پر پابندی عائد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں :ملت جعفریہ جشن میلادالنبیؐ اپنے اہلسنت بھائیوں کےساتھ شایان شان طریقے سے منائے گی ،علامہ باقر زیدی

زرائع کے مطابق ایس ایس پی امیر سعود مگسی اور ڈی سی اسمٰعیل میمن کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں حافظ ریاض اور حافظ اسمٰعیل و دیگر دہشتگردوں کی ایماء پر جشن عید میلاد النبیؐ کے انعقاد کے انعقاد پر پابندی لگاتے ہوئے شہر میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہے ہیں۔مقامی شیعہ و سنی عمائدین نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی پولیس سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایس ایس پی امیر سعود مگسی اور ڈپٹی کمشنر اسمٰعیل میمن کیجانب سے کالعدم سپاہ صحابہ کی حمایت اور جشن عید میلاد النبیؐ پر پابندی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button