پاکستان

جنوبی پنجاب میں جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شیعہ سنی اتحاد کی عظیم الشان مثال قائم

مقامی شیعہ آبادی کیجانب سے عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں شریک برادران اہلسنت کا پرتپاک استقبال

شیعت نیوز :جنوبی پنجاب کے شہر جہانیہ میں مقامی شیعہ آبادی نے 12 ربیع الاول کے موقع پر جلوسوں میں شریک برادران اہلسنت کا پرتپاک استقبال کر کے اتحاد بین المسلمین کی شاندار مثال قائم کرتےہوئے شیعہ سنی اتحاد کے خلاف سرگرم تکفیری عناصر کو رسوا کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق جشن عید میلاد انبیؐ کے موقع پر تعلیمات قرآن کریم کا عملی نمونہ جنوبی پنجاب کے ایک چھوٹے سے شہر جہانیہ میں دیکھنے کو ملا کہ جہاں علاقے کے مقامی شیعہ آبادی نے اپنے اہل سنت بھائیوں کے عید میلادالبنی کے جلوس کا اپنے امام بارگاہ کے سامنے پھولوں کی پتیوں، مسکراہٹوں اور محبت سے استقبال کرتے ہوئے ان کو گلے لگایا اور ان پر پھول نچھاور کئے ۔

یہ بھی پڑھیں :جشن عید میلاد النبیؐ شیعہ سنی مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے،علامہ سید سبطین سبزواری

زرائع کے مطابق عید میلادالبنی کا مرکزی جلوس جب مرکزی امام بارگاہ حسینہ کے قریب پہنچا تو حسب سابق مقامی شیعہ آبادی مٹھائی اور پھول تھامے برادران اہلسنت کی منتظر تھی۔ درود پاک کی معطر فضا میں جلوس پر گل پاشی کی گئی اور عید میلادالبنی کی مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر سب نے مل کر مسلمانوں کے اتحاد اور پاکستان کے استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کیں اور کچھ دیر بعد عید میلاد النبی کا جلوس لبیک یارسولؐ اللہ کے نعرے بلند کرتا ہوا اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button