اہم ترین خبریںپاکستان

جعفریہ الائنس پاکستان کے وفدکی علامہ رضی جعفر نقوی کی سربراہی میں سلمان مجتبیٰ نقوی کی عیادت

وفد میں مولانا محمد حسین مسعودی ، علامہ نثار احمد قلندری ، علامہ سید باقر حسین زیدی ، علامہ سید فرقان حیدر عابدی ، سید ثروت حسین رضوی ، سید شبر رضا شامل تھے۔

شیعت نیوز: علامہ سید رضی جعفرنقوی کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان کے وفدکی سلمان مجتبیٰ نقوی کی عیادت ۔ان کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا بھی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ رضی جعفر نقوی، جعفریہ الائنس پاکستان کے نئے سربراہ مقرر

تفصیلات کے مطابق جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید رضی جعفرنقوی نے مرکزی قائدین کے وفدکے ہمراہ جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری سید سلمان مجتبیٰ نقوی کی ان کی رہائش گاہ پر عیادت کی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیں: 43 کروڑ روپے سے ذاتی فائدے کیلئےپل بنوانا قومی خزانے کا بدترین ضیاع ہے، محمد شفیع

جعفریہ الائنس کے رہنماؤں نے اس موقع پر سلمان مجتبیٰ نقوی کی صحت وسلامتی کی دعاکرتے ہوئے کہاکہ خدا وند متعال بحق چہاردہ معصومین ؑ سلمان مجتبیٰ کو شفائے کاملہ وعاجلہ عنایت فرمائے ۔ انہیں مزید قوم کی خدمت کی توفیق عنایت فرمائے ۔

یہ بھی پڑھیں: 2سال سےجبری گمشدہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید رحمٰن شاہ بازیاب

بعدازاں جعفریہ الائنس کے وفدنے سلمان مجتبیٰ  کے بھائی فرقان مجتبیٰ سے بھی ملاقات کی اور سلمان مجتبیٰ کی خیریت دریافت کی ۔ وفد میں مولانا محمد حسین مسعودی ، علامہ نثار احمد قلندری ، علامہ سید باقر حسین زیدی ، علامہ سید فرقان حیدر عابدی ، سید ثروت حسین رضوی ، سید شبر رضا شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کرتارپور راہداری کی ریکارڈ مدت میں تکمیل، نریندر مودی کاعمران خان سے اظہارتشکر

واضح رہے کہ سلمان مجتبیٰ نقوی شہر قائد کی شیعہ قومیات میں انتہائی معروف نام ہے۔وہ جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور ماتمی انجمنوں کی فیڈریشن مرکزی تنظیم عزاکے صدر بھی ہیں ۔

سلمان مجتبیٰ نقوی گزشتہ کئی ماہ سےبستر علالت پر ہیں اور ان کی یاداشت اور قوت گویائی انتہائی بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button